مانگوں ‏تو ‏

”مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔۔۔“ متی (7 : 7)

پُرانے زمانے میں انگلیند میں ایک ہسپتال تھا جِس کا نام ”مُقدّس صلِیب کا ہسپتال“ تھا۔ کوئی بھی مُسافِر جو وہاں سے گُذرتا ہُوا دروازہ کھٹکھٹاتا اُسے ایک ڈبل روٹی مِل جاتی تھی۔ خُداوند یِسُوع گُناہ گاروں سے اِتنی مُحبّت رکھتا ہے کہ اُس نے بھی ایک ایسا ”مُقدّس صلِیب کا ہسپتال“ قائم کر رکھا ہے۔ جب کِسی گار کو بھُوک لگے تو اُسے صِرف دستک دینے کی ضرُورت ہے، اُس کی روٹی کی ضرُورت پُوری ہو جاتی ہے۔ بلکہ مسِیح نے اِس سے بھی زِیادہ کُچھ کِیا ہے۔ اُس نے صلِیب کے اِس ہسپتال کے ساتھ ایک حمام بھی تعمِیر کِیا ہے۔ گندے اور آلُودہ شخص کو صِرف وہاں جانے کی ضرُورت ہے تو اُسے پاک صاف کر دِیا جائے گا۔ پانی ہر وقت موجود ہوتا ہے۔ کوئی بھی گُناہ گار وہاں جا کر مایوس نہیں ہُوا۔ ہر ایک کے تمام داغ دھو دِیئے گئے۔ چاہے اُس کے گُناہ قُرمزی یا ارغوانی کیوں نہ ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جاتے ہیں۔

مزید یہ کہ اُس نے اِس ہسپتال کے ساتھ کپڑوں کی الماری بھی رکھّی ہے تاکہ جو گُناہ گار درخواست کرے اُس کو شاندار لِباس پہنایا جائے۔ اور اگر وہ سِپاہی بننا چاہے تو اُسے لِباس کے عِلاوہ اسلحہ اور سِپر بھی بخشی جائے گی۔ اگر تلوار مانگے تو اُسے مِل جائے گی۔ کِسی اچھّی چِیز سے دریخ نہیں کِیا جائے گا۔ تا عُمر اُس کے پاس خرچ کرنے کے لِئے نقدی ہوگی اور جب وہ اپنے خُداوند کی خُوشی میں داخِل ہوگا تو وہ ابدی اور جلالی خزانے کا وارِث ہوگا۔

یہ تمام چِیزیں صِرف فضل کے دروازے پر دستک دینے سے مِل جائیں گی۔ اَے میری جان، آج صُبح زور سے کھٹکھٹائیں۔ اپنے فراخ دِل خُداوند سے بڑی بڑی چِیزیں مانگیں۔ جب تک آپ اپنی تمام ضرُورتیں پیش نہ کرلیں خُداوند کی حضُوری میں بیٹھے رہیں اور جب تک آپ کو اِس بات کی تسلّی نہ مِل جائے کہ آپ کی درخواستیں پُوری کی جائیں گی، آپ نہ اُٹھیں۔ جب خُداوند یِسُوع آپ کو دعوت دے تو شرمانے کی بِالکُل ضرُورت نہیں۔ یِسُوع مسِیح کے وعدوں کو یاد رکھیّں اور بے اِعتقادی کو موقع نہ دِیں۔ جب اِس طرح کی برکتیں حاصِل ہو سکتی ہیں تو کِسی طرح کی نیم گرمی ہماری راہ میں حائِل نہ ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا

پاکستان آور باہر کے حکمران

پاکستان یا جرمنی